مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پانچ سو اور
ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کرنے کے حکومت کے فیصلے کے بعد ملک میں
موجودہ صورت حال کا آج جائزہ لیا۔ایک گھنٹے تک
جاری رہی ملاقات میں دونوں لیڈروں کو مختلف ریاستوں کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی اور داخلہ اور محکمہ خزانہ کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔